سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کے اس  موقع پر ہم 27 اکتوبر 1947 کے ان سیاہ  واقعات کو یاد کرتے ہیں، کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیرکے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے سری نگر میں داخل ہو کر ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی کئی  تاریخی قراردادوں میں واضح طور پر اس بات کی توثیق کی کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، بھارت نے اقوام متحدہ کی ان تمام قراردادوں کو کھلے عام نظرانداز  کیا۔ 

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی قانونی حثیت اور  مرکزیت کو تسلیم کیا، ہم نے خطے کے  اس دیرینہ تنازعے کا منصفانہ اور پائیدار حل یقینی بنانے کے لئے مسلسل  عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی 5 اگست 2019 کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کے  نتیجے میں غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر  میں انسانی المیہ مزید سنگین ہو گیا۔ خصوصی حیثیت کے خاتمے، سخت گیر قوانین کے نفاذ، غیر مقامی افراد کو بڑی تعداد میں ڈومیسائل جاری کر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی، اور کشمیری قیادت کی بلاجواز گرفتاری، بھارتی تسلط کے نمایاں پہلو بن چکے ہیں۔ اس جبر و ستم کے باوجود، بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے غیر معمولی ہمت، استقامت، عزت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، ان کی جدوجہد آج بھی اسی جذبے سے جاری ہے، یہ ہمیں ان کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے اُن کے پختہ عزم کی یاد دلاتی ہے۔

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ بھارت کا مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج یوم سیاہ کشمیر  کے موقع پر  عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر  کے عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے اپنا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ 

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے۔ پاکستان ایک بار پھر کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول تک اُن کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ ان شاء اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کشمیری عوام کی اسحاق ڈار کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف