ریلیوں اور سیمینارز میں عالمی برادری سے کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے  جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارتِ تعلیم کے تحت سکولوں اور کالجوں میں بھی یومِ سیاہ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ 27 اکتوبر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کیخلاف احتجاج کا دن ہے۔ اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ وزارتِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور دیگر وزارتوں کی  جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے۔

ملک بھر میں احتجاجی واکس، سیمینارز، تصویری نمائشوں اور یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی زیرِ نگرانی کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں، چوراہوں اور سرکاری عمارتوں پر یومِ سیاہ کے پوسٹرز اور فلیکسز نصب کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، مظفرآباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں یومِ سیاہ ریلیاں اور واکس منعقد کی جا رہی ہیں۔ آج پیر کی صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ یومِ سیاہ کی تقریبات میں کشمیری عوام سے رشتہِ ایمان، یکجہتی اور عزمِ آزادی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ریلیوں اور سیمینارز میں عالمی برادری سے کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے  جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارتِ تعلیم کے تحت سکولوں اور کالجوں میں بھی یومِ سیاہ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام ایجوکیشن کمپلیکس سے ہال روڈ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سی ای او ایجوکیشن محمد عارف نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کیخلاف اور کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا انعقاد کیا کیا جا رہا ہے

پڑھیں:

ڈی سی کشمورکی قیادت میں اینٹی کرپشن ویک منایا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-11-6
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ہر سال کی طرح اس سال بھی کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ آغا شیر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستیں جمع کرائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رشوت دینا اور لینا حرام ہے، لہٰذا کرپشن کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اٹھانا ضروری ہیں تاکہ عوام کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسی لیے ہم سب کو پاک و شفاف معاشرے کیلیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
  • کمپٹیشن کمیشن نے آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ سیکٹر کمپنیوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا
  • امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
  • امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
  • امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل
  • مظفر آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگی کیخلاف پاسبان حریت کے زیراہتمام ننگے پائوں احتجاجی مارچ کیا جارہاہے
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے  
  • ڈی سی کشمورکی قیادت میں اینٹی کرپشن ویک منایا گیا
  • جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل
  • دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات