امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا ہے، جس کی شناخت ‘دی اسکیپر’ کے نام سے کی گئی ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز ایک ایسے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سے منسلک تھا جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا ہے۔ ایف بی آئی، ہوم لینڈ سکیورٹی، کوسٹ گارڈ اور محکمۂ دفاع نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ کے تحت جہاز کو تحویل میں لیا۔
یہ جہاز کئی برسوں سے پابندی کے تحت تھا اور اسے وینزویلا اور ایران کے درمیان تیل کی غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم مزید تیز کر دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی دورہ برطانیہ مکمل کر کے امریکا روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-08-2
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دورہ برطانیہ مکمل کر کے امریکا روانہ ہو گئے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ برطانیہ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کی اور برطانوی وزارت خارجہ میں اہم ترین ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے پاکستان کو مطلوب ملزمان کے ہوالے سے برطانوی وزراء کو اعتماد میں لیا، امریکہ میں بھی پی ایس ایل روڈ شو 13 دسمبر کو ہو گا۔