جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے۔
ملک بھر میں اس موقع پر احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی جا رہی ہے، جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندے، طلبہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک کو “کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی زیر نگرانی کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے۔ وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے یومِ سیاہ کے موقع پر بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی، لاہور، پشاور، مظفرآباد اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں عملی کردار ادا کرے۔ تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے آزادی کے عزم کو دہرایا۔
یہ دن پوری قوم کے لیے کشمیری عوام کے ساتھ ایمان، عزم اور حوصلے کے رشتے کی تجدید کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-30
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے27 اکتوبر 1947ء کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اْس وقت مہاراجا ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔