ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے اور قانونی تعاون میں مدد ملے گی۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں

برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے پاک بحریہ کے منشیات کے خلاف حالیہ آپریشن کو سراہا۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ دورۂ پاکستان سے آگاہ کیا، جس کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور سکیورٹی و انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

برائلر مرغی کے گوشت   کی قیمت میں  حیران کن کمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت  

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی جا نب سے یوم شہادت پر پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام پیش کیا گیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے 54 یوم شہادت پر  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ سوار محمد حسین شہید نے فولادی عزم کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سوار محمد حسین گولہ باری اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود دشمن کی خفیہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے،سوار محمد حسین نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ٹھکانوں کے بارے فیصلہ کن معلومات فراہم کیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی درست نشاندہی نے پاکستانی فوج کی پیش قدمی کو مؤثر بنایا،آتش و آہن کے بیچ سوار محمد حسین نے آخری دم تک دشمن کی گن پوزیشنز بتاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوار محمد حسین کی شہادت پاک فوج کے ہر جوان کے لیے ثابت قدمی اور شجاعت کا روشن حوالہ بن گئی ہے،سوار محمد حسین کا معرکہ دشمنان پاکستان کے لیے دوٹوک پیغام ہے کہ ہمارا ہر سپاہی وطن پر جان نچھاور کرنا اعزاز سمجھتا ہے۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت  
  • محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو
  • محسن نقوی کی برطانوی حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
  • امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری 
  • وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات‘ چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی لندن میں برٹش فارن آفس پہنچ گئے