وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔
محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے پاک بحریہ کے منشیات کے خلاف حالیہ آپریشن کو سراہا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ دورۂ پاکستان سے آگاہ کیا، جس کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے اور قانونی تعاون میں مدد ملے گی۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور سکیورٹی و انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم کا آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
وزیراعظم کی ان آپریشنز کے دوران… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر وزیر داخلہ
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ کے مابین سمندری رابطے کیلئے فیری سروس پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بحری رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس میں جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر ترک وزیر نے بتایا کہ ترک سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک فیری سروس کے ذریعے مسافروں اور تجارتی سامان کی نقل و حمل کے نئے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں، جو نہ صرف اقتصادی تعاون میں اضافہ کرے گا بلکہ عوامی سطح پر تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔