پاکستان میں تیزی سے بڑھتا موٹاپا، عوام اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان میں تیزی سے بڑھتا موٹاپا، عوام اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تیزی سے بڑھتا موٹاپا، موٹاپا.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پودینا : صحت، خوبصورتی اور ہاضمے کے لیے بے حد مفید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پودینا نہ صرف کھانوں کو خوشبودار اور ذائقہ دار بناتا ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی و غذائی فوائد بھی ہیں، جو صدیوں سے طبِ مشرق اور جدید سائنس دونوں میں تسلیم شدہ ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق پودینے کے پتّے وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے نظامِ ہضم سے لے کر جلد اور سانس تک کو تروتازہ رکھتے ہیں، پودینا معدے کے امراض جیسے بدہضمی، گیس اور معدے کی تیزابیت میں فوری آرام دیتا ہے۔
غذائی ماہرین نے کہاکہ پودینے میں موجود قدرتی تیل مینتھول (Menthol) نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، بھوک میں اضافہ کرتا ہے اور متلی یا قے کی کیفیت کو کم کرتا ہے، اسی لیے گرمیوں کے موسم میں پودینے کا شربت یا چٹنی خاص طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پودینا سانس کی بدبو دور کرنے میں بھی مؤثر مانا جاتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کے لیے بننے والے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واشز میں اس کا استعمال اسی لیے کیا جاتا ہے، پودینے کے تیل کی خوشبو ذہنی تناؤ کم کرنے، سردرد میں آرام دینے اور دماغ کو چُستی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ماہرینِ جلد کا کہنا ہے کہ پودینے میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کے دانے، پھوڑے، اور جلد کی سوزش میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ پودینے کے پانی یا عرق سے چہرہ دھونا جلد کو تازگی بخشتا ہے اور سورج کی تپش سے متاثرہ جلد کو سکون دیتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق پودینے کے باقاعدہ استعمال سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن سی اور آئرن خون کی روانی بہتر بناتے ہیں۔
طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ پودینے کو روزمرہ خوراک میں کسی نہ کسی صورت شامل رکھا جائے ، چاہے چائے میں ہو، شربت میں، یا چٹنی کے طور پر کیونکہ یہ ایک ایسا قدرتی تحفہ ہے جو صحت، خوبصورتی اور تازگی تینوں عطا کرتا ہے۔