پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔
اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور جنوبی افریقہ کے
پڑھیں:
فیض آباد کے لوپ بند، رش اوقات میں متبادل راستے تجویز
راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک فیض آباد کے مقام پر آئی جے پی روڈ اور مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے کو ملانے والے دونوں لوپ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے اور ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی میٹرو روٹ پر میراتھن کا انعقاد، سینکڑوں مقامی اور غیرملکی رنرز کی شرکت
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے افراد سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا راولپنڈی مری روڈ سے کلب روڈ اور سرینا چوک کے راستے اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔
ڈی ایچ اے، بحریہ اور کورال سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق آج کے متبادل ٹریفک پلان کی بدولت ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا دباؤ تقریباً 40 فیصد کم ہوا اور شہریوں کو اپنے مقام پر پہنچنے میں 20 سے 25 منٹ کم وقت لگا۔
مزید پڑھیے: آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں؟
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک افسران کے تعاون سے رہیں۔ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جے پی روڈ اسلام اباد راولپنڈی فیض آباد متبادل راستے