ایئربلیو کے طیارے میں تکنیکی خرابی; لاہور کی بجائے کراچی ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔
پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔
پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔
تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تکنیکی خرابی
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ: طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی جناح ٹرمینل پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، ایئرلائن نے فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کروادیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ کپتان کو ٹیکسی کے دوران طیارے میں 2 اعزازی مسافروں کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد کپتان طیارہ واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔ اور طیارے میں موجود اعزازی مسافروں کو اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اضافی مسافر نجی ایئرلائن کے اپنے تھے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واقعے کے باعث شام 5 بجے روانگی والی پرواز تاحال تاخیر کا شکار ہوئی اور 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔