اسلام آباد ایئر پورٹ کار گو ایریا کے قریب تیندوا نکل آیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
اسلام آباد ایئر پورٹ کے کارگو ایریا کے قریب تیندوا نکل آیا، جس کے بعد وائلڈ لائف حکام کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ حکام نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی تیندوے کو دیکھا ہے، جس جگہ تیندوے کو دیکھا گیا وہ ضلع اٹک کی حدود بنتی ہے۔
اٹک وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا سروے مکمل کرلیا ہے، تیندوا قریبی جنگل سے ایئرپورٹ ایریا کے قریب آیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
ترجمان پولیس کے مطابق 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 11 ہزار 576 مرد، 6679 خواتین، 13 ہزار 133 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10043، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11067، غیر قانونی مقیم 10267 غیر ملکی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پنجاب سے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب بھر سے 31 ہزار 377 افغان باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 11 ہزار 576 مرد، 6679 خواتین، 13 ہزار 133 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10043، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11067، غیر قانونی مقیم 10267 غیر ملکی شامل ہیں۔ لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔