نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔
ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
وائلڈ لائف کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں سے چیتے کے پنجوں کے نشانات بھی دریافت کیے، تاہم چیتا اس وقت تک گھنے جنگل کی جانب جا چکا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ جنگل سے متصل باڑ کو مضبوط کیا جائے اور آئندہ چار سے پانچ روز تک علاقے کی نگرانی جاری رکھی جائے۔ اگر چیتے کی دوبارہ نقل و حرکت دیکھی جائے تو فوراً اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
دوسری جانب، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے مطابق، چیتا ایئرپورٹ کے باہر سول ایریا کی جانب دیکھا گیا تھا، اور فی الحال مسافروں یا ایئرپورٹ عملے کے لیے کسی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ وائلڈ لائف

پڑھیں:

 سندھ میں نئے کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر فی الفور روک دی جائے‘جام خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251028-02-4

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم احمد شاہ سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن بریفنگ دی۔ وزیر منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی مشاورت کے بغیر کسی بھی ضلع میں نئی ڈسپنسریوں اور نئے اسکولوں کا قیام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسریوں کی تعمیر سے متعلق منصوبوں کو محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت کی باقاعدہ این او سی ملنے تک آگے نہ بڑھایا جائے۔ جام خان شورو نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ صوبے بھر میں نئی کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر فی الفور روک دی جائے اور سرکاری فنڈز صرف سرکاری زمین پر ہی استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے سختی سے واضح کیا کہ سرکاری ملکیت کے بغیر زمین پر عوامی وسائل خرچ کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئر پورٹ کار گو ایریا کے قریب تیندوا نکل آیا
  • ریلوے کا نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
  • نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری  کے قریب چیتا آگیا،حکام کی دوڑیں 
  • بحیرہ عرب میں بننے والا دباؤ کراچی کے مزید قریب، سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
  •  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیتہ دیکھے جانے کی اطلاع،  سرچ آپریشن جاری
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن اور نشہ آور گولیاں برآمد
  • سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ
  •  سندھ میں نئے کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر فی الفور روک دی جائے‘جام خان
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت