۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری  کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا،  چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔

معلوم ہوا ہے چیتا گزشتہ روز رات  کے وقت ائیرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب دیکھا گیا چیتے کی نقل و حرکت کو وہاں سی سی ٹی کیمروں اور پیڑولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی دیکھا  چیتے کی فٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں  چیتے باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی جانب بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ  ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گی تو ایئرپورٹ پنجاب کی حدود میں ہونے پر معاملہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب راولپنڈی کو ریفر کردیاگیا۔

اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی کی ٹیم نے ائیرپورٹ کے علاقے جہاں چیتا دیکھا گیا کا وزٹ کیا جہاں ٹیم کو چیتے کے جنگل کی جانب جانے کے پاؤں کے نشانات بھی ملے  تاہم اس وقت تک چیتا گھنے جنگل کی طرف نکل کر غائب ہوچکا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا ایکسپریس کے رابطہ پر کہناتھاکہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو جنگل کے قریب باڑ کو مضبوط کرنے کے لیے کہا ہے۔

اسی طرح انھیں ہدایات دی گی ہیں کہ چار سے پانچ دن  نگرانی کی بھی جاری رکھیں اور اگر چیتے کی موومنٹ  یا  کوئی حرکت دوبارہ دیکھی جائے تو اسی وقت فوری وائلڈ لائف کو اطلاع کی جائے تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔

ادھر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے حکام کا کہنا تھاکہ چیتا ائیرپورٹ کے باہر کی جانب  سول ایریا کی جانب دیکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ وائلڈ لائف دیکھا گیا کے قریب کی جانب

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس