فیلڈمارشل کی مارشل سے صدر ملاقات کو دسعت دینے میں دلچپسی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں جمہوریہ مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان طویل دوستی کا اعادہ کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کلیدی رول کو سراہا جبکہ صدر السیسی نے دنیا اور مسلم امہ کیلئے پاکستان کی مثبت اور فعال کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے سٹریٹیجک مفادات، عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تاریخی دوستانہ تعلقات کی تعریف کی گئی اور سماجی معاشی سرگرمیوں، ٹیکنالوجی اور سکیورٹی امور سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات، دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے اس والہانہ عزم پر اختتام پذیر ہوئی کہ دونوں ملکوں کے اکنامک اینڈ سکیورٹی ڈائیلاگ کا پاکستان، مصر اور وسیع خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کو مستحکم کرنے میں گرانقدر کردار ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نائیک سیف علی جنجوعہ کا 77واںیومِ شہادت‘عسکری قیادت کا خراج تحسین
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلالِ کشمیر کو انکے 77ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کے تنازعے کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پیر کلیوا رج کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیاقوم اپنے بہادر بیٹوں کی ہمیشہ مقروض ہے جن کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر، احترام اور دائمی تشکر کے ساتھ نقش ہیں۔