احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی۔

بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے، پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا، طاقت ور ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، مئی کے بھارتی حملے کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بہادر مسلح افواج کے باعث پاکستان کا جھنڈا آج دنیا بھر میں سربلند ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر آپ کو مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر احسن اقبال کے جواب میں

پڑھیں:

نواز شریف کا شہباز شریف سے گفتگو، ملکی ترقی پر زور

مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دنیا بھی آپ کے کام کی قدر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: وزیراعظم نے احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی، وزیراعظم نے احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دیدی
  • نواز شریف کا شہباز شریف سے گفتگو، ملکی ترقی پر زور
  • ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوش خبریاں ملیں گی: احسن اقبال
  • معرکہ حق کی طرح معاشی معرکہ بھی جیتیں گے، احسن اقبال
  • آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی، احسن اقبال
  • فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر پاکستان کا بھرپور جواب
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • پیوٹن نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا، ٹوماہاک حملے کی صورت میں ’بہت سخت جواب‘ کا انتباہ