غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کے لیے ایک نہایت حساس معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا
وزارت داخلہ اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر غیر قانونی امیگریشن، سرحدی تحفظ (بارڈر سیکیورٹی) اور قانونی معاونت (میوچل لیگل اسسٹنٹس) سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی امیگریشن: درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولینڈ وزیر داخلہ غیرقانونی امیگریشن محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولینڈ وزیر داخلہ غیرقانونی امیگریشن محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوز غیر قانونی امیگریشن وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی موجود تھے۔
افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلا اور افتتاحی سرگرمی میں حصہ لیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت فراہم ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کو اپنی ترجیح سمجھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ڈپلومیٹک کمیونٹی کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنایا جائے گا اور یہاں مقیم ڈپلومیٹک کمیونٹی کا قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کھیلوں اور ثقافت کو لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے پاکستان کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔