قیصر کھوکھر:پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 8 روز کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے، اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، جبکہ شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین کی تقاریب اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
توسیع کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر کیا گیا، جس کا مقصد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یکم نومبر تک اس کا اطلاق برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
 

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان اور بھانجے شیر شاہ کی5 اکتوبر کے احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت میں سماعت جج منظر علی گل کی زیرِ صدارت ہوئی، جہاں ملزمان اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ اس وقت دستیاب نہیں، اس لیے درخواست کی کہ سماعت کی نئی تاریخ مقرر کی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ساتھ ہی، عدالت نے عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی
  • 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع
  • پنجاب اسمبلی محکمہ ہائوسنگ حکام کی عدم موجودگی پر سپیکر ‘ اپوزیشن کا احتجاج 
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی، 28 ڈیلرز کے لائسنس منسوخ
  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن
  • پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ