26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔ جج چوہدری عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی جس کے باعث بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بی بی کی
پڑھیں:
رجب بٹ کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دے دیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں احاطہ عدالت میں داخل ہوئے۔ گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت ملنے کے سوال پر رجب بٹ نے کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں ہے، لفٹ لی ہے۔
گاڑی چلانے والے شخص نے کہا کہ یہ میری گاڑی ہے، میں نے ویسے ہی ان کو ساتھ بیٹھا لیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔