بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں،بہن مریم وٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)سابق خاتون اول بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشری بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا ہے کہ 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشری بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی، حتی کہ وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشری بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔مریم وٹو کا کہنا تھا کہ کچھ ٹاوٹس کو استعمال کر کے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشری بی بی کو باہر لانے کی کوشش کر رہی ہوں، ہمارے خلاف ایک گھناونہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ لوگ کس طرح اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے خود اپنے آپ کو بنی گالہ سے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے انہوں نے خود کو بہادری سے پیش کیا اور پھر دوسری بار خود جیل گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینا ہوتا تو وہ بہت پہلے اپنی پہلی بار گرفتاری سے پہلے یہ کام کر سکتی تھیں، جب ان کے پاس یہ موقع بھی تھا۔
مریم وٹو نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی اپنے انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکی ہوں کہ میں نے بشری بی بی سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے پاس آجائیں، امی بھی یہیں ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد آپ اکیلی ہیں تاہم انہوں نے کہا اگر میں نے امی سے ملنے کے لیے بھی پاکستان چھوڑا تو لوگ کہیں گے کہ میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ہے، میں کبھی بھی انہیں اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی اپنے شوہر کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں، ان شا اللہ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست سے لفظ کشیدگی ختم ہونا چاہئے، بیرسٹر گوہر ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کرینگے، ٹرمپ نے مودی کو متنبہ کردیا بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ کا اعلان بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو دھوکا دینے نے کہا ہے کہ مریم وٹو کہ میں

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے، رکن قومی اسمبلی

راولپنڈی:

رکن قومی اسمبلی چیئرمین قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد کا کہنا ہے کہ ریاست نے برداشت کی پالیسی ترک کر کے قانون کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا، قومی سلامتی اور اداروں کی تضحیک اب آزادی رائے نہیں بلکہ ’جرم‘ تصور ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے۔

راولپنڈی پریس کلب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد ملک منصور افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد کا کہنا تھا کہ جب معاملہ ریاست کی بقا اور سرحدوں کے محافظ اداروں کا ہو تو سیاسی وابستگیاں ثانوی ہو جاتی ہیں۔

 آج کا مقدمہ سیاست نہیں بلکہ ریاست اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا ہے، ریاست نے اب واضح کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی اور اداروں کی تضحیک کو آزادی رائے کے زمرے میں نہیں بلکہ جرم کے طور پر دیکھا جائے گا۔

 ملک ابرار احمد نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ’تبدیلی‘ کے نام پر آئی تھی وہ آج ’تباہی‘ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع اور میڈیا رپورٹس گواہ ہیں کہ معاملہ اب ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

جب ایک جماعت کی اعلیٰ قیادت نجی محفلوں میں تسلیم کرے کہ ان کا لیڈر ’غلط سمت‘ میں جا رہا ہے لیکن عوام کے سامنے سچ نہ بول سکے، تو اسے سیاست نہیں بلکہ ’منافقت‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اپنے بانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ٹویٹس سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے اور سنجیدہ لوگ اسے شیئر کرنے سے بھی کتراتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ راستہ سیاست کا نہیں ’خودکشی‘ کا ہے۔

 رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوچنا چاہیے کہ جن لیڈروں کے بچے لندن اور امریکا میں محفوظ ہیں، وہ خود ڈرائنگ رومز میں چھپ کر آپ کو ریاست سے کیوں لڑوا رہے ہیں؟ حب الوطن کارکنان کو اس شخص کے سحر سے نکلنا ہوگا جو انہیں ریاست کے مدمقابل لا رہا ہے۔

ملک ابرار احمد نے قومی سلامتی کے اداروں کے حالیہ موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں نے جو حقائق پیش کیے ہیں وہ صرف بیان نہیں بلکہ ایک ’حتمی فیصلہ‘ ہے۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ ریاست نے ’برداشت‘ کی پالیسی ترک کر کے اب آئین اور قانون کے سختی سے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

جس ذہنی کیفیت اور انا پرستی کی نشاندہی کی گئی ہے اس کا علاج اب مذاکرات نہیں بلکہ قانون کی عملداری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی شخص خود کو ریاست سے بڑا سمجھنے لگے تو ریاست کا فرض ہے کہ وہ اسے اپنی حدود یاد دلائے، اب باتوں کا وقت گزر چکا ہے اور فیصلوں کا وقت ہے۔

 انہوں نے اپیل کی کہ ریاست ماں ہے جو موقع دیتی ہے لیکن اپنی بقا پر سمجھوتہ نہیں کرتی، لہٰذا انتشار کے باب کو بند کر کے تعمیر و ترقی کے راستے پر پاکستان کا ساتھ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • حالات کشیدہ ہو رہے ہیں، بانی سے ملاقاتیں ہوں تو بہتری کی کوشش کرینگے: گوہر 
  • عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دیدیا
  • بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
  • بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
  • بشریٰ بی بی کی وفاداری پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا: مریم وٹو
  • بانی پی ٹی آئی بھارتی سازش کامیاب کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • عطا تارڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں! عامر ڈوگر
  • بانی پی ٹی آئی کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں، مریم اورنگزیب
  • پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے، رکن قومی اسمبلی