آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ اڈیالہ نہیں جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
آج کوئی ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔
حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے اس متعلق مشترکا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف بانی کی وجہ سے ہے، بانی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
طلال نے بانی PTI کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔
طلال چوہدری نےکہا کہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔