26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
جج چوہدری عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کارروائی نہ ہو سکی، جس کے نتیجے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی
پنجاب میں دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 4 یا 4 زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع کر دی ہے۔ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ پنجاب میں دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 4 یا 4 زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 39ویں اجلاس میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے دہشتگردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار،عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے یکم نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔