پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔امریکی خبر رساں ادارے نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا۔ جس سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ترکیہ کو اپنے ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔بلوم برگ کا کہناہے کہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں۔
مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
واضح رہے کہ دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مضبوط کرنا صدر رجب طیب ایردوان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے اور اسی حکمتِ عملی کے تحت ترکیہ نے رواں سال انڈونیشیا کو لڑاکا طیاروں کا آرڈر دیا جبکہ سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فروخت کرنے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔
مزید :