چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے علاقے میں فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا تاکہ آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر پاک میرینز میں تین جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرا?فٹ بھی شامل کیے گئے، جو پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں جدیدیت کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے شامل شدہ ہوورکرا?فٹ ایک ہی وقت میں مختلف خطوں پر آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرائی والے پانی، ریتلے ٹیلے، دلدلی اور دشوار گزار ساحلی علاقے شامل ہیں۔ یہ صلاحیت ایسے علاقوں میں بھی کارروائی کو ممکن بناتی ہے جہاں روایتی کشتیاں چلانا نہ ممکن ہو۔ یہی منفرد قابلیت پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں برتری فراہم کرتی ہے اور پاکستان نیوی کی دفاعی قوت کو مزید مضبوط بناتی ہے تاکہ ہر قسم کے دشمن کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن ردعمل ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاکستان نیوی کے وڑن کی عکاسی کرتی ہے جو بحری سرحدوں اور خصوصاً کریکس ایریا کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ ممکن‘ وزیراعظم کا پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی محنت، عزم اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی جرأت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم انسدادِ پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف برسرِ پیکار ٹیمیں اکثر مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون اول کا پیغام
انہوں نے عالمی ادارۂ صحت، یونیسف، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی عرب سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان کے پولیو فری بنانے کے سفر میں تعاون کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نمایاں پولیو ورکرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اﷲ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق، عالمی شراکت دار اداروں کے نمائندے اور ملک بھر سے منتخب پولیو ورکرز شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسدادِ پولیو کا عالمی دن پولیو