منفرد طلاق معاہدہ، شوہر 10 برس تک سابقہ بیوی کی بلیوں کا خرچ اٹھائے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک طلاق معاہدے نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں ایک غیر معمولی شرط شامل کی گئی ہے کہ شوہر اپنی سابق بیوی کی بلیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟
تفصیلات کے مطابق معاہدے میں طے پایا کہ بلیاں سابق بیوی کے پاس رہیں گی، جبکہ شوہر ہر 3 ماہ بعد تقریباً 10 ہزار تُرک لیرا اُن کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔
یہ ادائیگیاں 10 سال تک یا بلیوں کی زندگی تک جاری رہیں گی، جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ رقم ترکی کی سرکاری افراطِ زر کی شرح کے مطابق ہر سال ایڈجسٹ کی جائے گی۔
ترک قانون کے تحت بلیوں جیسے پالتو جانور اب بھی منقولہ جائیداد کے زمرے میں آتے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں عدالتوں نے ایسے معاہدوں کی منظوری دینی شروع کردی ہے جو جانوروں کی فلاح و بہبود کو بھی مدِنظر رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی نہ کرنے والے ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا، انوکھی پالیسی کا اعلان
یہ کیس ایک نئے رجحان کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جہاں طلاق کے معاہدوں میں اب انسانوں کے مالی معاملات کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول بلی بیوی ترکی خرچہ شوہر طلاق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استنبول بلی بیوی ترکی خرچہ شوہر طلاق
پڑھیں:
تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں، ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے دو ہزار انیس سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملکہ سری کِٹ اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت (King Bhumibol Adulyadej) کے ساتھ 7 دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر ”اسٹائل آئیکون“ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کے فروغ اور مقامی دستکاریوں کے احیاء کو خاص مقام حاصل ہے۔ 2012 میں فالج کے باعث وہ عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں۔
ملکہ کے انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق تھائی وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے ملکہ والدہ کے انتقال بعد ہفتے کو ملائیشیا روانگی کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا، جہاں اتوار سے منگل تک آسیان رہنماؤں کی سمٹ منعقد ہونی ہے۔ جبکہ کابینہ ہفتے کے روز شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلا امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلا مریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر نیتن یاہو نے غزہ معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں خود سبق سکھائیں گے، امریکی اہلکار سعودی عرب سے متعلق توہین آمیز بیان پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے معافی مانگ لی غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار چین کا کھلے پن کے سلسلے میں چین کی ضروریات اور دنیا کی توقعات دونوں کو مدنظر رکھنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم