میٹااےائی استعمال کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
میٹا نے وزارتِ آئی ٹی کے اشتراک سے پاکستان میں میٹا اے آئی اردو میں متعارف کروا دیا، جس کے بعد صارفین اب انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب “Future in Focus: AI and Innovation” میں میٹا نے مصنوعی ذہانت کی تعلیم، سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی، اور AI Literacy Program کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے تحت 350 یونیورسٹی اساتذہ کو اے آئی کی بنیادی تربیت دی جائے گی۔اسی موقع پر Government Digital Transformation Xperience (GDTX) 2025 پروگرام بھی شروع کیا گیا تاکہ سرکاری و نجی شعبے میں جدید ڈیجیٹل حل متعارف کرائے جا سکیں۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ اردو میں میٹا اے آئی کی شمولیت ایک سنگِ میل ہے جو ہر شہری کے لیے ٹیکنالوجی کو قابلِ رسائی بنائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
اسلام آباد:پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔
پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔
فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔