گوگل کا پھر اسمارٹ چشمے لانے کا اعلان، کیا یہ کاوش کامیاب ہوجائے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
گوگل نے سال 2026 میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نئی اسمارٹ عینکیں متعارف کرانے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے جو اس شعبے میں اس کی ناکام پہلی کوشش کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟
بی بی سی کے مطبق گوگل نے سنہ 2013 میں گوگل گلاس متعارف کرایا تھا جسے مستقبل کی ٹیکنالوجی قرار دیا گیا تھا لیکن اس کا عجیب ڈیزائن خاص طور پر دائیں آنکھ کے اوپر اسکرین بہت زیادہ تنقید کی وجہ بنا۔
کم مقبولیت اور مسائل کے باعث گوگل نے یہ پروڈکٹ سنہ 2015 میں برطانیہ میں صرف 7 ماہ کی دستیابی کے بعد ہی بند کر دی تھی۔
اب کمپنی زیادہ صاف اور سادہ ڈیزائن کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔
میٹا 2 ملین اسمارٹ چشمے بیچ چکاگوگل کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میٹا پہلے ہی اسمارٹ چشموں کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر چکا ہے جو فروری 2025 تک 2 ملین سے زائد یونٹس بیچ چکا ہے۔
گوگل کی نئی عینکیں صارفین کو اس کے اپنے اے آئی سسٹمز، مثلاً چیٹ بوٹ جیمینی کے ساتھ براہ راست تعامل کی سہولت دیں گی۔
2 مختلف ماڈلز متعارف کروانے کی تیاریرپورٹس کے مطابق گوگل 2 قسم کی اسمارٹ عینکیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں بغیر اسکرین کے ماڈل جو صارف کو اے آئی اسسٹنس دے گا اور اسکرین والا ماڈل جس میں شیشوں پر ہی ڈسپلے موجود ہوگا شامل ہوں گے۔
گوگل نے سنہ 2026 میں آنے والے پہلے ماڈل کی تصدیق تو کی ہے لیکن اس کی شکل، فیچرز یا حتمی ڈیزائن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ماہرین کی رائےٹیکنالوجی تجزیہ کار پالو پِسکاروتے کے مطابق گوگل کو اپنی پہلی ناکام کوشش کے نقصانات سے ہر صورت بچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروڈکٹ وقت سے پہلے غیر مؤثر اور غلط انداز میں پیش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیے: اے آئی چشمے نابینا افراد کی آنکھیں بن گئے، جانیے استفادہ کرنے والے کیا کہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اب جیمینی کی کامیابی نے اسمارٹ عینکوں کے لیے بہتر ماحول پیدا کر دیا ہے۔
میٹا اور دیگر برانڈز سے مقابلہمیٹا نے اس سال کے آغاز میں نئے اے آئی چشمے پیش کیے، جو رے بین (Ray-Ban) اور اوکلی (Oakley) جیسے اسٹائلش برانڈز کے تعاون سے تیار کیے گئے تھے۔
مارکیٹ ریسرچ کمپنی کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی میں اسمارٹ یا اے آئی چشموں کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے 250% سے زائد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ میٹا اور کچھ نئے برانڈز کی کامیاب مصنوعات ہیں۔
گوگل گلاس کے مسائل اور ناکامی کی وجہسنہ2013 میں گوگل گلاس متعارف کرایا گیا جو وائر فریم ڈیزائن کے ساتھ ایک کیمرے اور چھوٹی اسکرین پر مشتمل تھا۔
یہ ڈیوائس ابتدا میں خاصی توجہ کا مرکز بنی مگر بعد ازاں پرائیویسی کے خدشات، ممکنہ غلط استعمال، غیر پرکشش ڈیزائن اور استعمال میں مشکل جیسے مسائل سامنے آئے جن کے باعث سال 2015 میں اس پروڈکٹ کی تیاری روک دی گئی۔
بعد میں ایک نیا ورژن گوگل گلاس انٹرپرائز سنہ 2017 میں آیا مگر وہ بھی سنہ 2023 میں بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے
بی بی سی کے سابق ٹیکنالوجی نمائندے روری سیلن جونز نے اسے ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہننے والی ٹیکنالوجی کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ یہ پہننے میں خوبصورت اور اتنی آسان ہو کہ صارف بھول جائے کہ وہ اسے پہنے ہوئے ہے۔
اب مستقبل کی کیا صورت؟آج ٹیک کمپنیاں ڈیزائنر آئی ویئر برانڈز سے مل کر زیادہ خوبصورت اور طاقتور اسمارٹ عینکیں بنا رہی ہیں۔ تاہم اب بھی پرائیویسی اور صارف کی سہولت سے متعلق خدشات موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گوگل گوگل اسمارٹ چشمے گوگل عینک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گوگل گوگل اسمارٹ چشمے گوگل عینک گوگل نے اے آئی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔