آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے: شزا فاطمہ خواجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو حکومت اور تعلیمی اداروں میں فروغ دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، آج زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے مزید بتایا کہ میٹا کے ساتھ مل کر ٹیچرز کی تربیت کر رہے ہیں، 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کے حوالے سے ٹریننگ دینی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میٹا اے آئی میں اردو زبان کی شمولیت ایک سنگ میل ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شزا فاطمہ خواجہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ