وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بند مگر اپوزیشن چیمبر کھلا ہے، خواجہ فاروق حیدر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
قائد حزبِ اختلاف نے مزید کہا کہ چوہدری انوار الحق کے ساتھ سب سے بڑا ظلم ان کے اپنے ساتھیوں نے کیا۔ اب وزیراعظم کے قریبی لوگ بھی اپوزیشن بنچوں کے قریب آ رہے ہیں، اپوزیشن چیمبر میں سب کے لیے کرسی خالی ہے، ویلکم۔
خواجہ فاروق احمد نے دعویٰ کیا کہ 5 سال پورے نہیں ہوئے مگر حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اپنے ہی وزرا آج اپوزیشن کے مؤقف سے اتفاق کر رہے ہیں۔ یہی اپوزیشن چیمبر اب سابق حکومتی وزرا کی پناہ گاہ بننے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کل بادشاہ کے ساتھ تھے، آج بادشاہت کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں۔ ہم دروازے بند نہیں کرتے، سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ چیمبر سب کے لیے کھلا ہے جو اقتدار چھوڑ کر حقیقت دیکھنا چاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اپوزیشن تحریک انصااف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اپوزیشن چیمبر خواجہ فاروق رہے ہیں کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔