پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
محسن نقوی نے رپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے اور فرم کو ہدایت دی کہ وہ تمام فرنچائزز سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے ان کی تجاویز بھی رپورٹ میں شامل کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرنچائزز کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدے ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے تاکہ ہر ٹیم کی حقیقی مارکیٹ ویلیو کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی موجودہ چھ فرنچائزز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، جبکہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد فرنچائزز کی مجموعی تعداد آٹھ ہو جائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے صرف اہل اور مالی طور پر مستحکم فرنچائزز کے ساتھ ہی کیے جائیں گے تاکہ لیگ کا معیار اور تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فرنچائزز کے ساتھ پی ایس ایل
پڑھیں:
دہلی کانگریس کمیٹی کی "ووٹ چور گدی چھوڑ" ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، دیویندر یادو
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اعلان کیا کہ 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے والی "ووٹ چور گدی چھوڑ" مہا ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 14 دسمبر 2025ء کو ہونے جا رہی کانگریس کی "ووٹ چور گدی چھوڑ مہا ریلی" کی تیاریاں پورے زور و شور سے چل رہی ہے۔ اسی ضمن میں دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی اہم میٹنگ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے کی۔ میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، انچارج الطاف حسین، میڈیا و کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین انل بھردواج کے علاوہ اقلیتی شعبہ کے سبھی عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اعلان کیا کہ 14 دسمبر کو رام لیلا میدان میں ہونے والی "ووٹ چور گدی چھوڑ" مہا ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ریلی میں دہلی کانگریس کارکنان کی شرکت تاریخی سطح پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان کے ساتھ ساتھ دہلی کے ہر گھر میں اس پر بات کی جا رہی ہے۔ ریلی میں نہ صرف کارکن بلکہ دہلی کے شہری بھی بڑی تعداد میں شامل ہوں گے تاکہ وہ راہل گاندھی کو براہ راست سن سکیں۔ دیویندر یادو نے کہا کہ وہ خود اس ریلی میں بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کارکنان کے ساتھ شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں ریلی کے تعلق سے بات کرتے ہوئے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے کہا کہ 14 دسمبر کی مہا ریلی کوئی معمولی ریلی نہیں ہے یہ ریلی الیکشن میں ہو رہی دھاندلی اور ووٹ چوری کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس کا ایک ایک سپاہی اس ریلی کی تیاریوں میں پوری جی جان سے لگا ہوا ہے اور اقلیتی شعبہ بھی پوری طرح ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام تبھی اپنے مقصد کو پہنچتا ہے جس میں سب کا مشورہ شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی شعبہ کے جتنے بھی اراکین و عہد دران ہیں وہ اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیں کہ 14 دسمبر کو اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت ریلی میں کروائیں۔ تاہم اس کے لئے لوگوں کو ووٹ چوری جیسے سنگین معاملے کے بارے میں ضرور بتائیں کہ جو ووٹ تم اپنی ترقی و خوشحالی کے لئے دیتے ہو وہ اگر چوری ہو رہا ہے تو یہ ہم سب کے لئے غور و فکر اور اس کے خلاف آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔ اس کے خلاف ہمیں آواز بلند کرنی چاہیئے۔
عبد الواحد قریشی نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی "ووٹ چوری" کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور وہ اس ملک اور لوگوں سے بے حد پیار کرتے ہیں، آج ووٹ چوری کا مدعا پورے ملک میں ہو رہا ہے جس کا انکشاف کئی بار ہمارے لیڈر راہل گاندھی کر چکے ہیں اور دلیلیں بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود موجودہ سرکا ر مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کی تاریخ رہی ہے جب جب ملک میں عوام کے ساتھ دھوکہ یا ناانصافی ہوئی اس نے لوگوں کے حق کی لڑائی لڑی ہے اور آج ووٹ چوری کے خلاف کانگریس پارٹی راہل گاندھی کی قیادت میں 14 دسمبر کو جو مہا ریلی کرنے جا رہی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ یہ ریلی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔