پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی گئی۔ اس مشن میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے مرکزی کردار ادا کیاـ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کامیاب آپریشن پر پاکستان نیوی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی ایک مثالی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نیوی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق محض 48 گھنٹوں کے دوران دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی، جن کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 97 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ یہ منشیات مختلف ممالک میں اسمگلنگ کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔
سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے پاک بحریہ کی اس کامیابی کو عالمی بحری تعاون کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف خطے کی مشترکہ کوششوں میں پاکستان نیوی ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے اور اس کامیاب کارروائی سے اس کی پیشہ ورانہ قابلیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نیوی
پڑھیں:
شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو 54ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا خراجِ تحسین
فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فوج کی جانب سے 1971 کی جنگ کے ہیرو، شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو ان کے 54ویں یومِ شہادت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کا 54واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت
میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں مشرقی پاکستان کے ہلی سیکٹر میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے بے مثال بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
3 دسمبر 1971 کو انہیں دشمن کے مضبوط ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا مشن سونپا گیا، جس دوران انہوں نے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کیے اور شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا۔ آخرکار، 5 دسمبر 1971 کو انہوں نے شہادت کا درجہ قبول کیا۔
میجر محمد اکرم کی قربانی آج بھی پاکستان کی مسلح افواج کے عزم اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔ افواج پاکستان نے اس دن کو شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے شانہ بشانہ قوم کی حفاظت کے عزم کو تازہ کرنے کے لیے منایا۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کو 77ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر محمد اکرم شہید کی قربانی مادرِ وطن کے دفاع کی روشن مثال ہے اور ان کی شہادت قوم کے لیے عزم و حوصلے کا درس ہے۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا قوم کا فخر ہیں۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
54ویں یومِ شہادت چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر