اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو  مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے،  وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے، سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے،  ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

عبدالعلیم خان نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو بھی دو سال کی توسیع پر مبارکباد  دی اور کہا کہ ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کو تاریخی سبق سکھایا،  افواج پاکستان کی کامیابی اور ارض پاک کے مضبوط دفاع کے لئے ہر شہری دعا گو ہے، 25کروڑ عوام کے حقیقی ہیرو زکو اس تاریخی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اس معتبر فریضے کی ادائیگی میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • یورپی یونین کے منصوبے پر بیلجیم کے سخت تحفظات
  • فراڈ تحقیقات ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سابق سربراہ زیر حراست
  • یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان
  • فیلڈ  مارشل  ِ مصری  وزیر خارجہ  ملاقات  : سٹر ٹیجک  تعلقات  مزید  مضبوط  بنانے کے  عزم  کا اعادہ 
  • یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ  یورو کی امداد جاری کردی
  • یورپی یونین نے سیلاب زدگان کیلیے 30 لاکھ یورو کی امداد جاری کردی