پاکستان کے کاسٹ آڈٹ نظام میں اصلاحات پر مشاورتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان میں کاسٹ آڈٹ نظام کی افادیت اور موجودہ فریم ورک کا جائزہ لینے کے مقصد سے جنوری 2025ء میں ایک کنسلٹیشن پیپر جاری کیا، اس پیپر کو مختلف شعبوں کے کلیدی سٹیک ہولڈرز سے آراء حاصل کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔اس اقدام کے تسلسل میں لاہور اور کراچی میں صنعت، پیشہ ورانہ اداروں اور نگران اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت سیشن بھی منعقد کیے گئے۔موصولہ جوابات میں وسیع تر آراء سامنے آئیں جس میں زیادہ تر شرکا نے موجودہ کاسٹ آڈٹ فریم ورک کو زیادہ تعمیلی تقاضے کے طور پر دیکھا جس کی عملی یا اقتصادی افادیت محدود ہے۔ مشاورتی عمل کے دوران موصولہ آراء کی بنیاد پر 27 اکتوبرکو ایس ای سی پی ہیڈ آفس اسلام آباد میں ایک مزید مشاورت سیشن منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایس ای سی پی کے چیئرپرسن نے کی۔ اس سیشن میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان ، انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان ، وزارت صنعت و پیداوار ، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر صنعتی سٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے کاسٹ آڈٹ کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور اسے نگرانی اور پالیسی کے مقاصد کے لیے مزید متعلقہ بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی ا ف پاکستان کاسٹ ا ڈٹ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمدجاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا 21،22،23نومبر کو مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والا اجتماع عام نوجوانوں کو نئی امید دے گا، ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ سیاسی چپقلش اور انتقامی سیاست کو دفن کئے بغیر ملک و قوم کو آگے لے کر نہیں چلا جا سکتا۔ہمارے ہمسایہ ممالک ترقی و خوشحالی میں آگے نکل چکے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ادارے تباہ اور کرپشن نے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی میں سب ملک کر اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ کوئی بھی چیز پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی۔باہمی اختلافات کو ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے۔دشمن قوتین حملہ آور ہیں، بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بلوچستان اور خبیرپختونخوا میں دہشت گردی کی وارداتیں کروا رہا ہے۔قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے داخلی انتشار، با ہمی اختلافات اور بد اعتمادی کی فضا کو ختم کرنا ا ز حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ منافع بخش ادارے حکمرانوں کی مسلسل لوٹ مار کے باعث خسارے کا شکار ہو کر قومی خزانے پر سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔نا اہلوں کا ایک ٹولہ ہے جس کے پاس وڑن ہے اور نہ ہی اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت ہے۔ کرپشن نے ملکی معیشت کو مفلوج کر کے رکھ دیا، سودی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ظلم و ستم اور کرپٹ نظام نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ساتھ مافیا ز نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ملک و قوم کو انتشار، سیاسی عدم استحکام اورانارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔
 پاکستان میں اسموگ کے زراعت پر اثرات  اور ممکنہ حل
پاکستان میں اسموگ کے زراعت پر اثرات  اور ممکنہ حل