بدل دو نظام پاکستان کا سلوگن ہوگا، نزہت ذاکر
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) فرسودہ نظام ہی عوامی مسائل کی جڑ ہے‘ اجتماع عام کا سلوگن بدل دو نظام پورے پاکستان کا سلوگن ہوگا۔ ناظمہ ضلع قائدین حلقہ خواتین جماعت اسلامی نزہت ذاکر نے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری نوجوان نسل کی مثبت صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ انہیں ترقی کی طرف گامزن کرنا سلوگن بدل دونظام کا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اجتماع عام کی دعوت دیتے ہوئے کہا اجتماعی کوششوں کے بغیر نظام کی تبدیلی ممکن نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور تیونس کا کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پراتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-18
تیونس (صباح نیوز)پاکستان اور تیونس نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے تیونس میں پاکستان اور تیونس کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں ہوا۔ فریقین نے مشرق وسطیٰ، فلسطین اور شمالی افریقہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ مشاورت میں سیاسی تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی اور سیکورٹی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا گیا۔