روس اور انڈونیشیا کا مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور انڈونیشیا نے روس کے ساحل کے قریب مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال ہونے والی اورودا نامی روس انڈونیشیا بحری مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مشترکہ مشقیں 2024 میں منعقد ہوئیں اور اس موقع پر طے پایا تھا کہ یہ مشقیں ہر 2سال بعد منعقد کی جائیں گی۔روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ 2026 ء میں ہونے والی مشقیں روسی فیڈریشن کے اردگرد سمندری حدود میں ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی و چینی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-17
راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک+آن لائن) پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری ہے جو 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ‘‘وارئیر-IX’’ جو 28 نومبر کو شروع ہوئی ہے، 14 دسمبر تک جاری ہے، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انٹر آپریبلٹی میں اضافہ اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چین کے دیگر سینئر عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب کے دوران مہمانوں کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف مراحل سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں شرکا نے دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف انسداد دہشت گردی ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔مشق کے دوران جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا گیا یہ مشترکہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کی افواج کے مشترکہ عزم کی تجدید ہے۔