پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی تازہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی قابض افواج کی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں، عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان آزاد، خود مختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم کی جائے اور القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں اسرائیلی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مشترکہ اعلامیہ جاری
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نےاقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہدفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہو گی، دونوں ملکوں نے توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیے ہیں۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاری جاری ہے، توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی کام جاری ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پائیدار شراکت داری کےقیام کے خواہاں ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے قائدین اعلیٰ سطح کی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے منتظر ہیں۔