قاضی احمد ،شراب خانے سے کی جانے والی فائرنگ کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد( نمائندہ جسارت )قاضی احمد کی گنجان آبادی والے علاقے آصف کالونی قاضی احمد موڑ پرواقع وائن شاپ شراب خانہ کے عملے اور شرابیوں کی جانب سے شہریوں پر کی جانے والی فائرنگ کی چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی قاضی احمد تھانے پر کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا ،قاضی احمد شھر کے مختلف علاقوں میں شراب کے وائن شاپ پولیس کی سرپرستی میں چلنے کے خلاف شہریوں علاقہ مکین اور سول سوسائٹی کی جانب سے سول سوسائٹی کے رہنما غلام شبیر چانڈیو پی ٹی آئی کے رہنما مولانا نورالدین قادری ملاح فورم کے رہنما رفیق ملاح کی سربراہی میں وائن شاپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ آبادی میں شراب خانہ ہونے کے باعث نوجوان نسل اس کی عادی ہوتی جارہی ہے ۔پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے وائن شاپ اورسماجی برائیوں کو روکا جائے اور یہ شراب خانے فوراً بند کیے جائیں۔ دوسری صورت میں احتجاج کی کال دینے پرمجبور ہوجائیں گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائن شاپ
پڑھیں:
کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور پولیس تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔