data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر کامریڈ امداد قاضی نے کہا ہے کہ وفاق میں شامل تمام قومی وحدتوں اور ملحقہ ریاستوں کے عوام علیحدگی پسند نہیں ہیں ، لیکن موجودہ استحصالی نظام کو مزید برداشت کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں ، جبکہ حکمران طبقہ ، اس کے سرپرست اور حاشیہ بردار اس بدصورت انسان دشمن نظام کے خلاف چلنے والی جدوجہد کو وفاق سے علحیدگی کی تحریک مشتہر کرکے ، گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے استحصالی نظام کو جوں کا توں برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ کامریڈ قاضی نے کہا کہ اپنے ملک کے تمام قدرتی وسائل ، اپنے عوام کی تعلیم ، روزگار ، صحت ، رہائش اور خوشحالی پر خرچ کرنے کے بجائے غیر ملکی سرمائیدار کمپنیوں اور غیر متعلقہ ریاستی اداروں کے حوالے کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ کامریڈ قاضی نے کہا کہ تمام قومی وحدتوں کے عوام کا اقتدار اعلی ٹھوس آئینی ضمانتوں کے ساتھ یقینی تسلیم کیا جائے اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومتیں قائم کی جائیں تو تمام صوبوں اور ملحقہ ریاستوں میں علحیدگی پسندگی کا جو تھوڑا بہت رجحان پیدا ہوا ہے ، وہ خود بخود کمزور اور ختم ہو جائے گا ۔ کامریڈ قاضی نے کہا کہ کسی بھی قومی وحدت کو خواہ مخواہ نہ تو وفاق سے علحیدہ ہونے کا شوق ہے اور نہ ہی علحیدہ ہونے سے عوام کے بنیادی انسانی ، معاشی اور سماجی مسائل حل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قومی حقوق اور حق حکمرانی کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اجتماعی ، عوام دوست سوشلسٹ نظام قائم کرنے کا راستہ اختیار نہیں کیا جائے گا تب تک نہ تو علحیدگی پسندگی کے رجحان کو ختم کیا جا سکے گا اور نہ ہی دہشتگردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل ہو سکے گا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قاضی نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم