پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا تھا اس کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، اطلاع ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش ِنظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فی صد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ دو فی صد کرایہ بڑھنے کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی عاید ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا تھا۔ ہر بار جب حکومت عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوجاتا ہے، عوام سخت مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ اشیائے خور ونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عوام بالخصوص تنخواہ دار طبقے پر پڑتا ہے۔ طرفہ تماشا یہ کہ یکم جولائی سے گیس کے فکسڈ چارجز جو 400 روپے تھے کو بڑھا کر 600 روپے کردیا گیا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ حکومت کے عہدیداران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر شب خون باور کراتے ہیں مگر جب وہ خود اقتدار میں آتے ہیں تو، قیمتوں میں اضافے کی توجیح پیش کرنے لگتے ہیں۔ ایک عام آدمی ماچس کی ڈبیا سے لے کر اشیائے صرف کی ہر جنس پر ٹیکس ادا کرتا ہے مگر اس ٹیکس کے تناسب سے وہ ریلیف اور رعایت جو عوام کو فراہم کی جانی چاہیے، وہ فراہم نہیں کی جاتی۔ حکومت اگر فی الواقع عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ فوری طور پرکم از کم اشیائے صرف اور ٹرانسپورٹ میں سبسڈی فراہم کرے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال کر کے سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بناتی لیکن حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں کمی کرے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قیمتوں میں اضافے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات: ریل کرایوں میں بھی مزیداضافہ متوقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کےکرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تاہم کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑےگا، کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ 18جون کو مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔