کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سیکڑوں شہریوں کی جان کو محفوظ نہیں بنا سکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ان مسائل کو کوئی حل کرنے والا نہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکیں موہنجوداڑو جیسی کردی ہیں اور چالان امریکا جیسے لینے کی خواہش ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں سے ٹوٹی سڑکوں سے گزرنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی کے شہریوں ٹریفک پولیس سندھ حکومت

پڑھیں:

موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بار پھر نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس نئی کارروائی کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے سندھی اجرک کے ڈیزائن والی اور بڑے سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے اس مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ لگوانے کا حکم جاری کر دیا جاتا ہے، جو عوام کے لیے نہ صرف مہنگا ہے بلکہ غیر ضروری مالی دباؤ بھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل اب ایک آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری نمبر پلیٹ 1850 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اسی قسم کی پلیٹ تقریباً 600 روپے میں دستیاب ہے۔

عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نمبر پلیٹس کے معاملے پر کوئی واضح، یکساں اور مستقل پالیسی بنائی جائے، تاکہ بار بار کی مہمات اور چالانوں سے عوام کو نجات مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، تیزرفتار بس اور واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی میں گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال بن گیا
  • سندھ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوٹ مار کا نیا طریقہ نکال لیا، فاروق ستار
  • سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، فاروق ستار
  • نمبر پلیٹس کے نام پر ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستار
  • کے فور پر تاخیر، ٹرانسپورٹ ناپید، سندھ حکومت کراچی سے دشمنی کر رہی ہے، منعم ظفر
  • کراچی: مویشی بیوپاریوں سے 1 کروڑ لوٹنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوانوں کی موت، نبیل گبول کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم
  • موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر آگئی؛ بڑا فیصلہ ہوگیا