پنجاب بھر میں موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کا موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، سسٹم 2 روز سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، سسٹم دو روز سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم ری ویمپ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کام بند ہے، کچھ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا جن کیلئے سسٹم اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آج پورے پنجاب میں ایکسائز دفاتر میں کام نہیں ہورہا، گرمی میں بار بار ایکسائز آفس کے چکر لگانا مشکل ہے، اپ گریڈیشن چھٹی کے دنوں میں کرنی چاہئے۔
ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ شہری پریشان نہ ہوں، امید ہے کل تک سسٹم فعال ہو جائے گا۔
مزیدپڑھیں:شوہرکا شاپنگ سے انکار،خاتون نے اپنے ہی گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے. جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں.شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں. دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔