پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
لاہور /اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔تفصیلات کے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔27جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی ، جس کے بعد 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کردیا ہے جو لوگ آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن اسمبلی رہنے کا حق نہیں، آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتا ہے؟ یہ سوال الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان الیکشن کمیشن ریفرنس دائر ارکان کی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک ہونے کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔
آئین کے آرٹیکل 49 کی شق (2) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 27 ستمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوئے تھے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
صدر سیکریٹریٹ (پبلک) کے مطابق قائم مقام صدر پاکستان / چیئرمین سینیٹ اب 4 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2025 تک برطانیہ اور یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
سردار ایاز صادق صدر پاکستان کی وطن واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سردار ایاز صادق صدر ملک قائم مقام صدر