یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کی سربراہی میں یورپی کمیشن کو اگلے ہفتے یورپی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے بدھ کے روز شام میں پارلیمانی گروپ کے رہنماؤں کو اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔
یورپی یونین کے قانون ساز پیر کے روز عدم اعتماد کی اس تحریک پر بحث کریں گے اور ووٹنگ تین دن بعد ہو گی۔
چونکہ زیادہ تر جماعتیں اس تحریک کی مخالفت کر رہی ہیں، اس لیے یہ ووٹ علامتی ہی سمجھا جا رہا ہے، تاہم برسلز میں متنازع فیصلوں کے ایک سلسلے کے بعد یہ پیشرفت بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ اگر یہ تحریک منظور ہو جاتی ہے، تو کمیشن کو اپنے صدر اور یورپی یونین کے تمام 26 کمشنروں سمیت مجموعی طور پر سبھی کو مستعفی ہونا پڑے گا۔
(جاری ہے)
یورپی کمیشن کے سابق صدر کی مشترکہ دفاعی بانڈز کے اجرا کی تجویز
تنازعہ کووڈ ویکسین پررومانیہ سے تعلق رکھنے والے دائیں بازو کے رکن پارلیمان جیورج پائیپرا نے فان ڈئر لاین اور دوا ساز کمپنی فائزر کے سی او البرٹ بورلا کے درمیان تبادلہ شدہ ٹیکسٹ میسجز کے حوالے سے شفافیت کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔
یورپی یونین: شعبہ توانائی کو بہتر بنانے کے لیے کلین انڈسٹریل ڈیل کا آغاز
نیویارک ٹائمز کے مطابق کووڈ بحران کے دوران فان ڈئر لاین اور البرٹ بورلا کے درمیان ذاتی رابطہ یورپی یونین کے لیے اربوں یورو کی لاگت والے ویکسین معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔
حال ہی میں یوروپی یونین کی جنرل کورٹ نے یوروپی کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس میں نیویارک ٹائمز کے صحافی کو ان مذکورہ پیغامات تک رسائی سے منع کر دیا گیا تھا۔
جیورج پائیپرا نے کمیشن پر رومانیہ کے حالیہ صدارتی انتخابات میں "مداخلت" کا الزام بھی لگایا، جس میں قوم پرست جارج سیمون یوروپی یونین کے حامی امیدوار نکوسر ڈین سے ہار گئے تھے۔
یورپی یونین کو ’اپنے مفاد‘ میں کام کرنا چاہیے، فان ڈیئر لائن
تاہم قدامت پسند اور اصلاح پسند گروپ، جس کے پائیپرا رکن ہیں، نے خود کو ان کی اس عدم اعتماد کی تحریک سے الگ کر لیا ہے۔
ای سی آر کے ترجمان نے کہنا تھا کہ "یہ ہمارے گروپ کی جانب سے پہل نہیں ہے۔"
اس تحریک کو منظور کرنے کے لیے کل 720 ووٹوں میں سے کم از کم 361، مطلق اکثریت کی ضرورت ہو گی۔
جرمنی کا معتبر شارلیمان پرائز یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن کے نام
موجودہ کمیشن کی قیادت فان ڈئر لاین کے پاس ہے، تاہم 2024 میں ہونے والے یورپی انتخابات کے بعد، اب بہت سے کمشنرز وہ نہیں ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران خدمات انجام دی تھیں۔
ادارت: جاوید اختر
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی کمیشن یورپی یونین یونین کے کی صدر کے لیے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔