دشمن پر غلبہ اسلام، شہادت طلبی، بعثت، عاشورا، غدیر اور ایرانی تمدن کی طاقت کا اظہار ہے، قالیباف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتے، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈروں، سپاہیوں، دانشوروں سمیت شہدا کی تکریم و ترحیم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم قیام اور سید الشہداؑ کا مہینہ ہے، میں شہدا کے خاندانوں، عزیز و اقارب، دوستوں اور پوری ملت کو تسلیت عرض کرتا ہوں، یہ شہدا نہ صرف ملک و قوم کی حفاظت، دفاع، سلامتی کے شہدا ہیں بلکہ یہ مقاومت کے نئے مرحلے کے شہدا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شہدا ہمارے تہذیب و تمدن کے محافظین کا ہراول دستہ ہیں، صیہونی رجیم کے ہاتھوں ان کا خون بہا ہے، ہم سمجھتے ہیں ہم نہ صرف اپنا راستہ جاری رکھیں گے، اس پر قائم رہیں گے بلکہ آئندہ کے لئے بھی آمادہ رہینگے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ان شہدا نے جوانی سے ہی جہاد کی راہ کو اپنایا، اپنا خون، اپنی جان، اپنی زندگی، اپنی اولاد، اپنا خاندان، اپنے بیوی بچے، سب کچھ اس راہ میں قربان کیا، ہم نصرت خداوندی سے اس عزم پر قائم ہیں کہ اپنے شہدا، اپنے آئمہؑ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کیساتھ کھڑے رہیں گے۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتا، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ ہو، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ ان شہدا نے جس طرح اپنی جانیں قربان کیں، خدا سے عہد و پیمان کو نبھایا، یہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشک و شبہ انہوں نے جو قربانی دی اس کی جزا، خدا، جنت اور جوار اہلبیتؑ ہے، جو لوگ شہید ہوئے شہادت ان کا حق تھا، یہ ان شہدا کے پسمندگان کے لئے گراں ہے، یہ راستہ کٹھن ہے لیکن ہماری ملت اس پر قائم و دائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے ملت عزیز یہ کامیابی ہمارے جوانوں، افسروں، سائنسدانوں، دانشوروں، طلبہ کی قربانی کا نتیجہ ہے، ان سب نے اپنے اپنے شعبے میں محنت کی، دن رات ایک کردیا، تاکہ ملت سرفراز رہے، اسی طرح ہماری قوم کا ہر گروہ، ہر مسلک اور ہر طبقہ سربکف ہے اور میدان میں موجود ہے، یہ وحدت اور اسنجام ملی کا مطہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران خیانت اور بددیانتی کرتے ہوئے ہمارے ملک پر حملہ کیا، لیکن ہماری مسلح افواج اور قوم نے متحد اور منسجم ہوکر اس کا جواب دیا، دشمن نے اس کو دیکھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مسلح افواج کی 40 سالہ کوشش کا نتیجہ ہے کہ زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر موجود دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ آئرن ڈوم ایک مضبوط دفاع ہے، لیکن ہم نے اسے ہوا میں اڑا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہماری بابصیرت لیڈرشپ اور کمانڈ نے دشمن کے سر پر کیا افتاد گرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوسرے ہی دن ہم نے جنوب سے شمال تک دشمن کو جس جگہ چاہا نشانہ بنایا، پہلی ہی رات 350 ڈرونز اور 150 میزائل مار کر جنگ کا نقشہ بدل دیا اور آئرن دوم کو ڈھیر کر دیا، اس کے بعد حتیٰ کہ صرف ایک ہی میزائل مار کر بئر السبع کے مضبوط دفاعی مورچے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم اپنے بل بوتے پر ایران کے مقابل نہیں آسکتی، نہ تھہر سکتی ہے، نہ دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے، یہ مغربی اتحادی ہیں جنہوں نے اس ناجائز ریاست کو سہارا دیکر باقی رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دروان صیہونی رجیم کی شکست اور تباہی کو دیکھتے ہوئے امریکہ براہ راست جنگ میں کود پڑا، لیکن ہم نے امریکہ کو بھی چند گھنٹون میں جواب دیا، اس کے بعد وہ فوری طور جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے، دشمن پر یہ غلبہ اسلامی نظام، شہادت، بعثت، عاشورا، غدیر اور ایرانی تمدن کی طاقت کا اظہار ہے، آج ہم رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پر متحد ہیں، دشمن ایران کا ایک ٹکڑا نھی جدا نہیں کر سکتے، یقین رکھیں یہ راستہ عطمت اور کامیابی سے مملو ہے، ہم نے پہلے بھی ہر حملے کا جواب دیا ہے، آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ نہیں سکتے انہوں نے کہ قرا ن رہیں گے لیکن ہم ہیں کہ کہا کہ
پڑھیں:
امریکی ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایران کا جماعت اسلامی سے اظہار تشکر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ایرانی سفارت خانہ میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کر رہے ہیں
اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکا کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی شاندار قیادت کرنے پر ایران کے رہبر معظم علی خامنائی اور دیگر قیادت قابل مبارک باد ہے۔ جماعت اسلامی شہدا کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے اوران کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور
اسرائیل ایران میں حکومت کی تبدیلی کی غرض سے آئے تھے تاہم انہیں اپنے عزائم کی تکمیل میں مکمل ناکامی ہوئی ہے اوراس کی بنیادی وجہ ایرانی حکومت اور عوام کا بہادری کے ساتھ حملہ آور افواج کا مقابلہ کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلمان ممالک کو آپس کے اختلافات بالائے طاق رکھ کر دشمن کے مقابلے میں یک آواز ہو جانا چاہیے۔اسرائیل اور امریکہ کسی اسلامی ملک کو طاقت ور بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔دشمن ایک ایک کر کے تمام اسلامی ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے عزائم کو متحد ہو کر ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان باہمی تجارت کو فروغ دیں، گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے اور ایران سے تیل کی در آمد کے لیے دونوں حکومتیں باضابطہ لائحہ عمل بنائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان،ایران اور ترکی سیاسی،دفاعی اور سٹریٹجک اتحاد بنائیں،اگر یہ تین ممالک مشترکہ دفاع کا معاہدہ کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے ذریعے فلسطین کی آزادی کی جدو جہد کو تقویت پہنچائی ہے۔ہم ایرانی حکومت کی جانب سے القدس کی آزادی کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر ان کی تحسین کرتے ہیں۔پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے۔پاکستان اپنے تاریخی اور روایتی موقف پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔جماعت اسلامی مسلمانوں کے درمیان رنگ،نسل،زبان اور مکاتب فکر کی تقسیم سے بالا تر ہو کر اتحاد امت کے لیے کوشاں ہے۔ امیر جماعت اسلامی کو ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اظہار تشکر کے خط میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ صہیونی جارحیت،جو ریاست ہائے متحدہ امریکا اور دیگر استعماری طاقتوں کی سر پرستی اور شراکت سے انجام پائی،بین الاقوامی قوانین،انسانی اقدار اور اخلاقی اصولوں کی صریح خلاف ورزی تھی، لیکن یہ مسلط کردہ جنگ اللہ کے فضل،رہبر معظم کی بصیرت،اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جرات مند قربانیوں اور ایرانی قوم کے اتحاد و استقامت کے باعث دشمنوں کی ناکامی اور ان کے لیے رسوائی کا سبب بنی،جبکہ ملت ایران اور تمام اسلامی اقوام کے لیے وقار اور امید کا پیغام لے کر آئی۔ایسے نازک وقت میں امیر جماعت اسلامی کی اصولی اور بھر پور حمایت نیز پاکستان کے غیور عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران سے اظہار یکجہتی اور اس سنگین جارحیت کی کھلے الفاظ میں مذمت ایرانی قوم کے لیے باعث تسلی و تقویت بنی اور اسلامی اقوام و حکومتوں کے درمیان اخوت و اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت کی استقامت اور یکجہتی ایران و پاکستان کے درمیان گہرے دینی،ثقافتی اور برادارنہ روابط کا واضح ثبوت ہے جو دو طرفہ تعلقات کی تابناک تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر محفوظ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عظیم ملت کی جانب سے امیر جماعت کی طرف سے حمایت ہم آہنگی اور حق گوئی پر دل کہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور بارگاہ رب العزت سے آپ کی عزت،صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گوہوں۔