Jasarat News:
2026-07-24@06:26:43 GMT

فائرنگ و دیگر واقعات میں بچوں سمیت 14افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف پرتشدد اور المناک واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ، گھریلو جھگڑے، ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، جھلسنے، چھری کے وار، اور پراسرار حالات میں لاشیں ملنے کے واقعات نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد کی فائرنگ سے اس کے سسر اور دو دیگر رشتہ دار جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت 55 سالہ غوث الدین، 45 سالہ گل بخت اور 35 سالہ امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی بیٹی کے سسر اور ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی ملزمان حمید اور اس کا بھائی تاحال فرار ہیں۔رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں 3 سالہ بچہ گاربیج ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کورنگی ڈھائی نمبر پل کے قریب 25 سالہ زوہیب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، جسے ریسکیو عملے نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔پاک کالونی تھانے کی حدود میں 8 سالہ معیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو کر دوران علاج چل بسا۔ شاہراہ فیصل پر کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن قبرستان کے قریب 26 سالہ سیما کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ ماڑی پور سے جھلسنے والی 36 سالہ فائزہ دوران علاج جاں بحق ہوئی۔ کورنگی K ایریا، کورنگی نمبر 5، گلستان جوہر اور ڈیفنس فیز 6 سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ اور چھری کے حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں کلفٹن میں 48 سالہ بشیر، اختر کالونی میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ عبدالوحید، سائٹ ایریا میں 21 سالہ شاہ زیب، کریم آباد میں 24 سالہ نصیب زادہ، اور نیو کراچی میں شبیر حسین شامل ہیں۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ہر واقعے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے، عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر کارروائی کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہو

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک