سیویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران تجارت، ترقیاتی تعاون، موسمیاتی لچک اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی، آبی وسائل کے انتظام اور سرکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں نیدرلینڈز مہارت سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں جاری مالی و تکنیکی معاونت، خصوصاً پبلک فنانشل مینجمنٹ، ایس ایم ای ترقی، قابل تجدید توانائی اور ماحولیاتی زراعت کے فروغ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

نیدر لینڈز کے وزیر نے پاکستان کی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کیا اور پالیسی تسلسل، شفافیت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے دورہ کے دوران عالمی بینک کے سینئر مینجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا اور آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے کامیاب جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت جاری اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے قومی گرین ٹیکسانومی کے اجراء کا بھی ذکر کیا جو عالمی بینک کی معاونت سے تیار کی گئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان آئندہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی منظوری کا خیرمقدم کیا جس میں بچوں میں غذائی قلت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، مالی وسائل میں وسعت، کاربن میں کمی اور نجی سرمایہ کاری جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے اس فریم ورک پر موثر عملدرآمد اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عالمی بینک کے ساتھ قریبی اشتراک عمل کے عزم کا اعادہ کیا۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی) کے صدر الوارو لاریو سے بھی ملاقات کی جو دیہی ترقی اور خوراک کے نظام کی اصلاح پر کام کرنے والا اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایف اے ڈی کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جن کے تحت اب تک 29 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جن سے تقریباً 28 لاکھ دیہی گھرانے مستفید ہوئے۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کے تعاون سے جاری 6 منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں پالیسی معاونت، پیشہ ورانہ تربیت، کمیونٹی انفراسٹرکچر، مالی رسائی، ماحولیاتی زراعت، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور موسمیاتی دھچکوں کے خلاف مزاحمت جیسے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل جان ڈینٹن سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت میں سہولت، ایس ایم ای ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معیشت کی تبدیلی میں آئی سی سی کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔ان ملاقاتوں کے دوران نجی شعبے کی شمولیت، عالمی بہترین طریقہ کار اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی بہتری جیسے پہلوئوں پر بھی زور دیا گیا تاکہ پاکستان میں پائیدار اور جامع ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔یہ دوطرفہ ملاقاتیں پاکستان کے عالمی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ اقتصادی اصلاحات، ترقیاتی مالیات اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد اورنگزیب نے عالمی بینک پاکستان کی ملاقات کی کے دوران

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار