وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکیہ کے سفارتخانے میں تعینات قونصلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش نے ملاقات کی، جس میں دینی علوم، مذہبی ہم آہنگی، رفاحی منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسلامی اخوت اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں سیاسی، اقتصادی، دینی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے رہی ہیں، جو خوش آئند ہے۔

وزیر مذہبی امور نے ترکیہ کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف دو ٹوک مؤقف، کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کے مسائل اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالرحمان کی بطور حافظ قرآن اور دینی علوم کے ماہر کی حیثیت سے پاکستان میں تعیناتی کو ترکیہ حکومت کا ایک احسن اقدام قرار دیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ

سردار محمد یوسف نے کہا کہ ترکیہ کی دیانت فاؤنڈیشن نے رمضان پیکیج، قربانی مہم، صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی جیسے متعدد رفاحی منصوبے پاکستان میں کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے 2005 کے زلزلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اُس وقت بطور ناظم ضلع مانسہرہ ترکیہ کے بے لوث تعاون کے عینی شاہد ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے رویت ہلال کے مسئلے پر عالمِ اسلام میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مشاورت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دینی تعلیم، صحت اور رفاحی کاموں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیانت فاؤنڈیشن پاکستان میں یتیم بچوں کے لیے ایک ہزار اسکول بیگ، ایک سو اعلیٰ تعلیمی وظائف اور سیرتِ نبویؐ پر مبنی رسائل فراہم کر رہی ہے، جبکہ نادار افراد کے لیے رمضان پیکیج، قربانی کا گوشت، اور صاف پانی کے کنوؤں کے منصوبے بھی جاری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ کا فتویٰ کمیشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں علمائے کرام سے ملاقاتیں اور مذہبی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی امت مسلمہ سے متعلق فکر اور عزم کو قابل تقلید قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترکیہ ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش سردار محمد یوسف قونصلر برائے مذہبی امور وفاقی وزیر مذہبی امور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترکیہ ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمان سردار محمد یوسف ترکیہ کے انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے، اب نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 12 روز میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں، ایک دن کی توسیع "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر ہے۔ترجمان کے مطابق نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

  • حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی
  • وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان
  • وزیر داخلہ سے اعلی سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق
  • وزیراعظم سے اویس احمد لغاری کی ملاقات،پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے حنیف عباسی کی ملاقات، پاکستان ریلوے سے متعلق امورپر گفتگو
  • وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
  • وزیر داخلہ سے اعلیٰ سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق