حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلیے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیوٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیا بجلی کنکشن لینے والوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کا نیا یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد جعلی کنکشنز اور نادہندگان کی روک تھام ہے۔
یہ نیا اقدام آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
جعلی کنکشنز کی روک تھام اور صارف کی شناخت کی تصدیق
آئیسکو کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے نئے کنکشن کے خواہشمند صارفین کی شناخت درست اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوگی۔جعلی یا غیرقانونی میٹر کنکشن کا سلسلہ بند کیا جا سکے گا۔ کمپنی کے لیے صارف کا مکمل ریکارڈ رکھنا اور واجبات کا تعین کرنا آسان ہوگا۔نادہندگان اب بقایا جات ادا کیے بغیر نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گے
صارف دوست اور ڈیجیٹل اقدامات کی جانب پیش رفت
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارفین کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔ ہم ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنی کسٹمر سروس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
اس فیصلے سے ایک جانب صارفین کی حفاظت اور سہولت میں بہتری آئے گی، تو دوسری طرف بجلی چوری اور ریکوری کے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔