حج 2026 کی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔
وازرت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔
وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) پی آئی ٹی بی کے حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے سروس کے حصول کیلئے اب تک 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد درخواستیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جلد نمٹا دی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہریوں کو خدمات کے حصول میں مدد فراہم کرنے کیلئے اب تک ہزاروں نوجوان بطور دستک فسیلیٹیٹر رجسٹر ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے پنجاب بھر میں عوام کو 70 سے زائد خدمات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر کی جا رہی ہے اور اب شہریوں کو ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، فرد برائے ریکارڈ، رجسٹری کی کاپی سمیت دیگر خدمات کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
شہری موبائل فون سے دستک ڈورسٹیپ ڈیلیوری ایپ یا 1202 ہیلپ لائن پر کال کر کے بھی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام سرکاری خدمات تک رسائی کو نہایت آسان اور تیز تر بنا رہا ہے جو عوام کے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ گڈ گورننس اور مؤثر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔