پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور:پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔
ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے عمر فاروق کو تعریفی سند اور کیش انعام دیا جائے گا۔ محنت اور لگن سے جیتنے والے پنجاب پولیس کے ایتھلیٹ اہلکار محکمہ کا فخر ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے بیس بال
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان