Jasarat News:
2025-09-18@00:26:39 GMT

پانچ جولائی ایک تاریخ

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پانچ جولائی کو پیپلز پارٹی کی حکومت ختم اور برطرف نہیں ہوئی تھی بلکہ ڈاکٹر نذیر شہید کے قاتلوں کی حکومت برطرف ہوئی تھی۔ جو بات سچ ہے وہ نوجوان نسل کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بھٹو حکومت اور ان کی جمہوریت کی یاد دھانی قوم کو مسلسل کرانے کی ضرورت ہے۔ جن کو بھٹو صاحب کی حکومت کے بارے کچھ جاننا ہے وہ بھٹو کے مخالفین کو نہ پڑھیں خود بھٹو صاحب کے چہیتے کارکنوں کی کتا ب ہی مطالعہ فرما لیں۔ رانا شوکت محمود، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہے، بھٹو کے صوبائی وزیر رہے، اپنی کتاب انقلاب اور رد انقلاب میں بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ بھٹو صاحب کے پریس سیکرٹری خالد حسن کی کتاب مطالعہ کرلی جائے آنکھیں کھل جائیں گی کہ بھٹو کی جمہوریت کیسی تھی؟ بھٹو صاحب نے ایک بار سکندر مرزا سے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات ناگزیر ہیں، جب ہمارے ملک کی تاریخ معروضی مورخین لکھیں گے تو آپ کا نام مسٹر جناح سے بھی پہلے رکھا جائے گا‘‘۔ مکمل چاپلوسی۔ پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اس کو اپنا پروگرام، اپنا منشور اور اپنی تاریخ اپنے رنگ اور مزاج کے مطابق ہی بیان کرنی ہے۔ بالکل کرے، کوئی نہیں روک سکتا مگر وہ دوسروں کو بے خبر نہ سمجھے۔
جب ہم سیاسی واقعات کو کسی تعصب کے بغیر دیکھیں گے اور غلطیوں سے سبق سیکھیں تو آگے بڑھ سکیں گے۔ خالد حسن اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ انہیں بھٹو صاحب کی حکومت کی برطرفی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ملا۔ بھٹو صاحب اپنے دوستوں پر بھی بہت کم بھروسا کرتے تھے۔ بھٹو صاحب کے دور میں ڈاکٹر نذیر احمد کو شہید کیا گیا، خواجہ رفیق قتل ہوئے، نواب محمد احمد خان قتل ہوئے، ڈاکٹر نذیر احمد جنہیں سید اسد گیلانی کو دی گئی تنبیہ کے بعد ان کے کلینک میں گولی مار کر شہید کیا گیا تھا۔ خواجہ رفیق کو پنجاب اسمبلی کے پیچھے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی۔ عبدالصمد اچکزئی کو ان کے گھر پر دستی بم حملے میں قتل کیا گیا۔ ایم پی اے اور بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مولوی شمس الدین کو ان کی گاڑی میں گولی مار دی گئی تھی اپنی جان بچانے کی کوششوں سے بچنے والوں میں ولی خان بھی شامل تھے، جنہوں نے حملے میں اپنے ڈرائیور اور ذاتی محافظ کو کھو دیا تھا۔ میاں طفیل محمد کو جیل میں بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا، اس زمانے کے اخبارات کا مطالعہ کیجیے، بہت کچھ مل جائے گا۔ اس وقت بدنام زمانہ فوس ایف ایس ایف تھی جسے پولیس افسر حق نواز ٹوانہ نے بنایا تھا۔ نواب محمد احمد خان کے قتل کے وقت مسعود محمود اس کے سربراہ تھے۔ یہ ایک نجی آرمی تھی۔ چودھری سردار سابق آئی جی پولیس پنجاب کی سوانح عمری دی الٹیمیٹ کرائم کا مطالعہ کیجیے‘ بہت کچھ اس میں مل جائے گا۔ ان کے مطابق ایف ایس ایف کے سربراہ مسعود محمود بھٹو صاحب کے چیف سیکورٹی آفیسر سعید احمد خان اور اس وقت کے ڈی آئی جی سردار عبدالوکیل، سب کو باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بات یہی تک محدود نہیں بھٹو صاحب نے اپنی سیاسی مخالف خواتین کے خلاف اس وقت کی نتھ فورس کو جس طرح استعمال کیا! یہ سب کچھ غضب ناک تھا۔
چودھری ظہور الٰہی جن کے سیاسی وارث اس سے مفاہمت کیے بیٹھے ہیں ان کے خاندان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ان کے خلاف 117 مقدمات بنائے گئے۔ اس میں بھینس چوری کا معاملہ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب دیکھیے جب اقتدار کے آخری دنوں میں بھٹو صاحب نے مولانا مودودی سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تو مولانا نے انہیں عزت دی، گھر پر ملاقات کی اور کارکنوں سے کہا خبردار کوئی میرے مہمان کو گزند پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔
بھٹو صاحب انتقامی مزاج کے تھے فیصل آباد اس وقت لائل پور سے پی پی پی کے ایم این اے مختار رانا ان کے غصے کا نشانہ بنے، شدید جسمانی تشدد کیا گیا‘ پنجابی کے درویش شاعر استاد دامن نے بھٹو مخالف نظم لکھی ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ ہینڈ گرنیڈ رکھنے کا الزام لگایا۔ جے اے رحیم کابینہ کے ایک سینئر رکن تھے ان کا قصور یہ تھا کہ وہ بھٹو صاحب کے عشائیہ سے ذرا جلدی نکل گئے انہیں رات ایک بجے ایف ایس ایف کے ہاتھوں ذلیل کرایا گیا۔ ملک معراج خالد نے اپنی سوانح عمری معراج نامہ میں بیان کیا ہے کہ بھٹو اور کھر اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتے تھے۔ معراج خالد کو ایک بار ظہور الٰہی کی بیٹی کا فون آیا، جس کا لاہور کالج آف ہوم اکنامکس میں داخلہ روک دیا گیا تھا۔ معراج ایک نفیس انسان تھے بھٹو صاحب سے داخلے کی اجازت چاہی تو بھٹو صاحب مشتعل ہوگئے، دلائی کیمپ بھی بھٹو صاحب سے جڑا ہوا ہے‘ افتخار تاری، چودھری ارشاد اور میاں اسلم یہاں قید کیے گئے۔ جنرل کے ایم عارف نے اپنی کتاب ’’ورکنگ ود ضیا‘‘ میں واقعات بیان کیے ہیں جنرل گل حسن اور ائر مارشل رحیم خان نے بھٹو کو اقتدار میں لانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان دونوں کو انتہائی ذلت آمیز طریقے سے برطرف کر دیا گیا، استعفوں پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا، بے شمار واقعات ہیں اس دور کے اور یہ بھی سچ ہے کہ پیپلزپارٹی آج کچھ بھی کہے مگر تاریخ بہت بے رحم ہے۔
1977 کے انتخابات میں جہاں تک دھاندلی کی بات ہے اپنی انفرادی جیت کو یقینی بنانے کے لیے جو پہلی اینٹ بھٹو نے بنائی تھی وہ خود وزیر اعظم کے بلامقابلہ انتخاب سے رکھی گئی تھی، اس کی مثال ان کے وزیر اعلیٰ اور چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے بھی رکھی۔ بس پیپلزپارٹی کو اسی کی قیمت ادا کرنا پڑی۔ بھٹو صاحب کے مداح اپنی سیاسی وابستگی رکھیں مگر تاریخ کا بھی مطالعہ کرتے رہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھٹو صاحب کے کی حکومت کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پانچ دریاؤں کی سرزمین ’’پنج آب‘‘ پانی کی نظر
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • سید علی گیلانیؒ… سچے اور کھرے پاکستانی
  • بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی