کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پارٹی نہ تو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کسی اقدام میں شریک ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بعض جماعتیں خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مخلوط حکومت لانے کی خواہش رکھتی ہیں، مگر اے این پی جمہوری اصولوں کی پابند ہے اور غیرجمہوری اقدامات کو اپنی روایت کا حصہ نہیں بناتی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ضرور ہوئی، تاہم اس ملاقات میں خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اے این پی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان اور گھروں کی تباہی پر دلی دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبر پختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کردہ یہ امداد متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی، جبکہ جاوید آفریدی کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی و لاپتا ہوئے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ڈی ایم اے جاوید آفریدی خیبرپختونخوا زلمی فاؤنڈیشن سیلاب